@overthinker380958: جب زندگی کو غور سے دیکھا تو ایک حقیقت سمجھ آئی، عورت بہت سے معاملات میں بے بس کر دی جاتی ہے۔ وہ چاہ کر بھی ہر بات کا جواب نہیں دے پاتی، چاہ کر بھی ہر فیصلہ اپنے حق میں نہیں کر پاتی۔ پھر وہ خاموش ہو جاتی ہے، اور خاموشی میں سوچتی رہتی ہے۔ ایک سوچ ختم ہوتی ہے تو دوسری شروع ہو جاتی ہے، اور یوں اس کے ذہن میں ایک دنیا آباد ہو جاتی ہے۔ وہ باتیں جو کہہ نہیں پاتی، اندر ہی اندر دہراتی رہتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں وہ صرف خاموش ہے، مگر حقیقت میں وہ اپنے اندر کئی جنگیں لڑ رہی ہوتی ہے۔ یہی بے شمار سوچیں آہستہ آہستہ اسے تھکا دیتی ہیں، اس کی مسکراہٹ چھین لیتی ہیں، اس کے چہرے سے وہ معصوم سا سکون بھی لے جاتی ہیں، اور پھر لوگ کہتے ہیں… تم پہلے جیسی خوبصورت نہیں رہیں۔ 🖤💯. . #poetrystatus #viral_video_tiktok #fyp #foryoupage❤️❤️