@thao.nana96: #aodai

Thảo Nana96
Thảo Nana96
Open In TikTok:
Region: VN
Friday 25 September 2026 10:08:24 GMT
3564
41
0
8

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @thao.nana96, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

آج کل کے نفسا نفسی کے دور میں بھی اگر کوئی آپ کے ساتھ مخلص ہے، آپ سے بنا کسی غرض کے محبت کرتا ہے، آپ پر بہت بھروسہ کرتا ہے ۔ یا وہ آپ سے کوئی امید لگائے ہوئے اس یقین سے کہ آپ اسے رد نہیں کریں گے ، تو اس کے دل میں اپنے لیے موجود احساسات کو اسکی آپ سے لگائی گئی امید کو کبھی معمولی نہ سمجھیں۔ کیونکہ ہر کسی کے نصیب میں ایسا دل نہیں آتا جو دنیا کے مطلبوں سے بے نیاز ہو کر آپ کو اپنا سمجھے۔ اور ساری دنیا کو چھوڑ کر صرف آپکے دروازے پہ دستک دے ، اس کی امید کو ، اسکے احساسات کو اپنی بے حسی سے توڑ دینا  کبھی کبھی کسی کے دل سے انسانوں پر بھروسہ ہی  چھین لیتا ہے ۔ اور سوچیں ذرا کہ یہ کس قدر ظلم ہے کہ ایک انسان آپکی وجہ سے دوبارہ پھر کبھی کسی پہ بھروسہ ہی نہ کر پائے ۔ ہر کسی سے ڈرنے لگے اور سوچنے لگے کہ یہ کہیں اسکے جیسا نہ ہو ۔اگر اس نے بھی اسی کی طرح دھتکار  دیا ، رد کر دیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ دل آزاریوں کو معمولی نہ سمجھیں؛ کسی بندے کا دل دکھانا ایسا معاملہ ہے جسے اللہ کے حضور نظرانداز نہیں کیا جاتا، کیونکہ بندوں کے حقوق کا حساب بھی دین کا ہی حصہ ہے۔ اور اللہ اس کا خوب حساب رکھنے والے ہیں ۔ اس لیے اس معاملے میں ہمیشہ اللہ سے ڈرتے رہیں کسی کے خلوص ، مان کو اپنی انا سےکبھی نہ تولیں، کسی کی امید ، بھروسے کو اپنی بے اعتنائی سے کبھی نہ کچلیں۔ اور کسی ایسے دل کو مت توڑیں جو آپ کو اپنا سمجھ کر آپ کے سامنے بے خوف ہو گیا ہو۔ یاد رکھیے، دل توڑ دینا آسان ہے، مگر کسی ٹوٹے ہوئے دل میں دوبارہ اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنا بہت مشکل ۔ اور یاد رکھیں، اللہ پاک کے ہاں ہماری عبادت کے ساتھ ہمارے معاملات اور بندوں کے ساتھ ہمارا برتاؤ بھی اہم ہے۔ جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کی دعاؤں کا مان رکھیں آپکی کوئی دعا رد نہ ہو ،  اسی طرح کوشش کریں کہ آپ سے وابستہ کسی کی سچی امید ، کسی کا آپ پہ بھروسہ ، آپ پہ اس کا مان کبھی نہ ٹوٹنے پائے۔ دلوں کی قدر کیجیے، کیونکہ کبھی آپ کا ایک نرم لفظ کسی کے دل میں سکون بن کر اترتا ہے، اور کبھی آپ کی بے اعتنائی وہ درد دے جاتی ہے جس کا آپ کو کبھی اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ اور یاد رکھیے، جو انسان کسی کے لیے آسانی کا سبب بنتا ہے، کسی کے بے چین دل کو سکون دیتا ہے، اللہ پاک اسکے لیے بھی آسانیوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ آپ کسی کے لیے سکون بن جائیے، اللہ آپ کی زندگی کے لیے سکون کے راستے پیدا کر دیں گے۔ آپ کسی کے مان کی لاج رکھ لیجیے، اللہ آپ کی دعاؤں کا مان رکھنے پر قادر ہیں ۔ اس لیے لوگوں کے دلوں پر بوجھ بننے کی بجائے جہاں ممکن ہو دل جوڑیے، کسی کے لیے آسانی، سکون اور امید کا سبب بنیے ۔ کیا خبر، آپ کا کسی کے دل کا مان رکھ لینا ، اسکے چہرے پہ مسکراہٹ لے آنا اسے خوش کر دینا ،  اس کے دل سے نکلی ایسی دعا بن جائے جو عرش تک پہنچے، اور اللہ آپ کی وہ دعا قبول فرما دیں جس کے لیے آپ مدتوں سے منتظر ہیں ۔ Foryoypage#foryou#foryou#foryou#foryou#foryou

About