@hania.batool313: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری مری: سکول کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی بولان حادثے کا شکار، 11 بچے جھلس کر زخمی، مری کے علاقے بڑا ہوتر لنک روڈ، الوچ موڑ کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی بولان گاڑی سڑک سے نیچے جا گری اور آگ کی لپیٹ میں آ گئی، حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، قریبی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں تھی، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دار ارقم اور سرکاری سکول کے 11 بچے جھلس کر زخمی ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سول ہسپتال مری منتقل کر دیا، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا تھا، آٹھ طلبہ کا سول ہسپتال مری میں علاج جاری ہے تاہم دو سے تین طلبہ کو بہتر علاج کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے