@anp.66: اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اجلاس میں بطور رکن شرکت کی. اجلاس میں اے این پی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گندم اور کھاد کی فراہمی میں بین الصوبائی رابطے کے فقدان کے باعث قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت، گندم سیزن میں صوبوں کی جانب سے سرکاری خریداری اور موجودہ سٹاک پر تفصیلی بحث ہوئی اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی گئی۔ اجلاس میں مختلف دیگر امور بھی زیر بحث آئے اور کمیٹی کی جانب سے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے گئے۔ #ANP | #AimalWaliKhan