@dr_gulab.khan_47: ⚠️ دیر لوئر کے عوام کے لیے اہم پیغام دیر لوئر میں اچانک بیماری پھیلنے کے بعد اموات کی تعداد 7 تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس کی وجوہات جاننا ضروری ہے۔ جس طرح ہم نے منگلور میں بیماریوں کے خلاف شعور، احتیاط اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے ایک مشکل صورتحال کا مقابلہ کیا، ان شاء اللہ بہت جلد ہماری پوری ٹیم دیر لوئر بھی پہنچے گی۔ ہم دیکھیں گے کہ: 🔹 لوگ اچانک بیمار کیوں ہو رہے ہیں؟ 🔹 بیماری کا اصل سبب کیا ہے؟ 🔹 پانی، خوراک یا ماحول میں کوئی مسئلہ تو نہیں؟ 🔹 عوام کو مزید نقصان سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے، پہلے حقیقت جانیں گے، شواہد دیکھیں گے اور پھر بات کریں گے۔ ایک سبق ہمیشہ یاد رکھیں: بیماری پھیلنے کے بعد صرف علاج کافی نہیں، بیماری کی وجہ تلاش کرنا بھی ضروری ہے۔ ان شاء اللہ، ہم دیر لوئر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انسانیت سب سے پہلے۔ ❤️ صدر سوات ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر گلاب خان#viralvideo #viral #saiduhospital #foryou