@siyahkhuwab: سنو!!! ہم عمر کے کسی بھی حصّے میں مل سکتے ہیں، تم میرے حصّے کی محبت بچا کے رکھنا۔ ممکن ہے راستے ہمیں آج نہیں، تو کل ملا دیں۔ ممکن ہے وقت ہمیں بہت دور لے جائے۔ مگر دل کے کسی کونے میں ایک دوسرے کے لیے وہی نرم سا احساس باقی رہے۔ تم اپنی زندگی میں آگے بڑھ جانا، اپنے خواب پورے کرنا، مسکرانا، خوش رہنا، مگر اگر کبھی اچانک میری یاد آ جائے تو اسے اجنبی سمجھ کر نظرانداز مت کرنا۔ بس اتنا یاد رکھنا کہ کہیں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے تمہیں وقت کی قید سے آزاد ہو کر چاہا تھا۔
دنیا کا سب سے خطرناک نشہ پسندیدہ شخص کا ہوتا ہے
دنیا میں ہر نشے کا کوئی نہ کوئی علاج ممکن ہے، لیکن کسی پسندیدہ شخص کی عادت کا نشہ ایسا روگ ہے جس کا جیتے جی کوئی توڑ نہیں ہوتا۔ یہ وہ واحد لت ہے جو انسان کو اپنے ہی وجود سے بیگانہ کر دیتی ہے۔ ہم اس شخص کی آواز، اس کی مسکراہٹ، اس کے لہجے، یہاں تک کہ اس کے انتظار کے بھی اس حد تک عادی ہو جاتے ہیں کہ ہماری کائنات کا ہر راستہ اسی کے گرد گھومنے لگتا ہے۔
جب ایسا کوئی پسندیدہ شخص آپ کی زندگی سے اچانک دور ہو جاتا ہے، تو وہ صرف اپنا آپ لے کر نہیں جاتا، بلکہ وہ آپ کے جینے کا مقصد، آپ کی ہنسی اور آپ کے دل کا سکون بھی اپنے ساتھ سمیٹ کر لے جاتا ہے۔ کہنے کو تو وقت گزرتا رہتا ہے، دن ڈھلتا ہے، رات آتی ہے اور دنیا اپنی تیز رفتاری سے چلتی رہتی ہے، مگر اس رونق میں ہماری اندرونی زندگی وہیں کسی موڑ پر تھم جاتی ہے۔
انسان ایک ایسی بند گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے جہاں سے آگے بڑھنے کا نہ نو راستہ ملتا ہے اور نہ ہی پیچھے مڑ کر دیکھنے کا حوصلہ ہوتا ہے۔ ہر آہٹ پر اسی کی موجودگی کا گمان ہوتا ہے، ہر گزرتے لمحے میں اسی کی یاد کا درد کچوکے لگاتا ہے۔ یہ وہ خاموش جدائی ہے جو باہر سے انسان کو سلامت رکھتی ہے، لیکن اندر سے روح کے پر خچے اڑا دیتی ہے۔ زندگی کا رک جانا دراصل یہی تو ہے ۔۔کہ آپ زندہ ہوں ، سانسیں چل رہی ہوں مگر آپ کے اندر کچھ محسوس کرنے کی طاقت نہیں رہتی
2026-11-05 10:03:17
0
Last Hope🥹🥺 :
Cha ni ta ab bi chata ha or chata rahy ga. 🥺🥺🥺😭
2026-10-03 15:43:57
0
looser :
🥺🥺🥺
2026-10-12 17:15:09
0
((((( گمنام مسافر ))))) :
🙂↕️
2026-10-09 16:06:34
0
saqlainabbass4 :
❤️❤️❤️
2026-10-05 12:40:55
0
ambar :
👍👍👍🥰
2026-10-02 10:38:11
0
💕SA💞,i lovePakistan,💞SA💕 :
[Rose][Rose][Rose]
2026-10-02 07:46:21
0
⏤͟͟͞❥͢𝐉𝐚𝐦𝐞𝐞𝐥𝐊𝐡𝐚𝐧🇸🇦 :
💔💔💔
2026-10-14 16:30:31
0
To see more videos from user @siyahkhuwab, please go to the Tikwm
homepage.