@immuhammadsohailafridi: ہم نے ہمیشہ کہا کہ مذاکرات اور بات چیت سے مسائل حل ہونے چاہئیں۔ سیاسی مذاکرات ہو رہے تھے اور وہاں یہ سوچا جا رہا تھا کہ اپنی کرسی بچانے کے لیے پشتون کے سر کا سودا کیا جائے، میں ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں۔ پختونوں کے سر کا سودا نہ پہلے قبول تھا، نہ اب ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ عوام چاہتی ہے کہ مسائل صوبائی حکومت کی پالیسی سے حل ہوں، میں پالیسی دے رہا ہوں۔ 22 سال سے آپریشن پر آپریشن اور ڈرون پر ڈرون ہو رہے ہیں، مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی۔ آپ کی ناکام پالیسی سے دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی، میں پالیسی دیتا ہوں، 100 دن میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ میرا صوبہ ہے، میرے لوگ ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی