@masood3255: یہ ہے اصل بڑے کھلاڑی کی نشانی۔ ہیری بروک آج انگلینڈ کا سب سے خطرناک بیٹر ہے، دنیا اس کے نام سے ڈرتی ہے، لیکن اس نے اپنا ماضی نہیں بھولا۔ وہ کہتا ہے میرا کیریئر پی ایس ایل سے شروع ہوا۔ 2022 میں جب میں ایک نوجوان لڑکا تھا، لاہور قلندرز نے مجھ پر بھروسہ کیا، مجھے موقع دیا، اور میں نے وہاں پرفارم کیا۔ وہی پرفارمنس میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ بنی۔ پی ایس ایل نے مجھے سٹار بنایا۔ آج جب بڑے بڑے کھلاڑی پی ایس ایل کو چھوٹی لیگ کہتے ہیں، ہیری بروک کا یہ بیان ان کے منہ پر زوردار تمانچہ ہے۔ لاہور قلندرز صرف ٹیم نہیں، ٹیلنٹ بنانے کی فیکٹری ہے۔ شکریہ ہیری بروک، آپ نے پاکستان کی محبت کا حق ادا کر دیا...🇵🇰👏🏻❤️