@fazalhakeemkhan1: آج مینگورہ میں جس طرح غریب اور مزدور طبقے کے لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، یہ انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔ مینگورہ کے غریب عوام کی آواز بننا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے۔ میں ایک منتخب نمائندہ ہوں، ان شاء اللہ آج ریڑھی بانوں، رکشہ ڈرائیوروں، اور مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ضرور پوچھوں گا۔ غریب عوام کو تنگ کرنے کا حساب دینا ہوگا، اور ان شاء اللہ یہ ناجائز گورنر راج بھی جلد ختم ہوگا ان شاء اللہ، یہ ظلم و ناانصافی کا وقت ہمیشہ نہیں رہے گا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مینگورہ کے غریب، مزدور اور مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی کا حساب ضرور مانگا جائے گا۔ ہم اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور کسی کو بھی غریب عوام کی عزت اور روزگار سے کھیلنے نہیں دیں گے۔