@haleema8196: یہ مکہ مکرمہ کا سب سے مقدس اور بابرکت گھر ہے، یہ شارع فاطمۃ الزہراء میں واقع ہے جیسا کہ دیوار پر بورڈ پر بھی لکھا ہوا ہے یہ وہ گھر ہے جہاں حضور پاک ﷺ نے اپنی زندگی کے 28 سال گزارے، آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کے بعد اسی گھر میں قیام فرمایا اسی گھر میں حضور ﷺ کی سب سے لاڈلی بیٹی حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی ولادت ہوئی، اسی گھر میں حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر آتے تھے، اور اسی گھر سے اسلام کی دعوت کا آغاز ہوا. یہ گھر مسجد الحرام کے بہت قریب واقع تھا، لیکن افسوس اب اس تاریخی گھر کو شہید کر کے وہاں واش رومز اور مارکیٹ بنا دی گئی ہے. #مکہ_مکرمہ #حضرت_خدیجہ #ام_المومنین #نبی_پاک_کا_گھر #اسلامی_تاریخ