@its_offline_xd: میں کیا خرچ کروں گا اس باپ پر جس نے میرے اوپر ایک عمر خرچ کی ہے باپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اپنی اولاد کے مستقبل کو سنوارنے کی نذر ہو جاتا ہے وہ اپنی خوشیاں اور آرام قربان کر کے ہمارے لیے آسائشیں جمع کرتا ہے جب ہم دنیا میں قدم رکھنے کے قابل ہوتے ہیں تو ان کے بال سفید ہو چکے ہوتے ہیں کوئی بھی اولاد اپنے والد کے ماتھے کے پسینے کی ایک بوند کی قیمت بھی ادا نہیں کر سکتی دنیا کی تمام دولت مل کر بھی ایک باپ کی محبت اور سائے کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں ان کی سختیاں اور ڈانٹ دراصل ہمارے لیے زندگی کے اسباق اور سچی محبت ہوتی ہے ہم ان پر کیا لٹائیں گے جن کے وجود کے ٹکڑے ہم خود ہیں اولاد صرف ان کی خدمت، عزت اور اطاعت کے ذریعے ہی ان کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کر سکتی ہے یا رب میرے والد کا سایہ میرے سر پر ہمیشہ سلامت رکھ اور انہیں صحت و تندرستی عطا فرما #creatorsearchinsights #fyp#fypシ゚viral #urdupoetrydeeplines #whatsappstatus @Creatorsearchinsights