@safiokz1: #خان ولی آفریدی عنایت اور محمد حسین سکنہ شلوبر ماشومانوں ادیرہ اورکزئی پولیس کی فائرنگ سے جانبحق، ذرائع یا اللہ! ہمارے حال پر رحم فرما، روز روز بے گناہ نوجوانوں کی لاشیں اٹھانا، ماؤں کی گودیں اجڑنا اور بہنوں کے سروں سے بھائیوں کا سایہ اٹھ جانا آخر کب تک؟ کیا ماؤں نے اپنے بیٹے اس لیے پیدا کیے تھے کہ ایک دن ان کی لاشیں اٹھائیں اور لوگ ان پر مختلف لیبل لگاتے پھریں کہ یہ شرپسند تھا یا کچھ اور؟ کسی انسان کی جان چلی جانے کے بعد اس پر لیبل لگانا آسان ہے، مگر اس ماں کے درد کو سمجھنا مشکل ہے جس کا بیٹا ہمیشہ کے لیے اس سے جدا ہو گیا۔ ہر نوجوان کسی ماں کی امید، کسی بہن کا سہارا اور کسی گھر کا مستقبل ہوتا ہے۔ یا اللہ! ہمارے علاقے میں امن قائم فرما، بے گناہ انسانوں کی حفاظت فرما اور ہر مظلوم کو انصاف عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین! 🤲💔