@khamosh_dil68: Caption 👇 لوگ کہتے ہیں کہ اگر محبت نہ ملے تو اسے چھوڑ دو، مگر کوئی اُن سے پوچھے کہ جسے اپنی دعاؤں میں مانگا ہو، جس کے ساتھ زندگی کے خواب دیکھے ہوں، جس کے بغیر جینے کا تصور بھی مشکل لگتا ہو، اسے آخر کیسے چھوڑ دیا جائے؟ 💔 ایک بات پوچھوں؟ جب دعا قبول نہیں ہوتی تو کیا تم خدا بدل لیتے ہو؟ نہیں نا! پھر محبت کرنے والے کو اتنی آسانی سے بدل دینے کا مشورہ کیوں دیتے ہو؟ ہم نے تو اسے صرف پسند نہیں کیا تھا، ہم نے اسے اپنی زندگی کی سب سے خوبصورت خواہش بنا لیا تھا۔ کچھ محبتیں نصیب میں نہیں ہوتیں، مگر دل انہیں بھلانے پر راضی نہیں ہوتا۔ انسان سب کے سامنے مسکرا تو لیتا ہے، مگر اندر کہیں ایک ادھوری خواہش ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ سب کہتے ہیں وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا، مگر کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ کچھ انتظار کبھی ختم نہیں ہوتے اور کچھ لوگ کبھی دل سے نہیں نکلتے۔ اب نہ کسی سے شکوہ ہے، نہ کسی سے شکایت، بس ایک خاموش سی دعا ہے کہ یا اللہ! جسے میرے دل نے اتنی شدت سے چاہا ہے، اگر وہ میرے نصیب میں نہیں تو مجھے اسے بھولنے کی ہمت دے، کیونکہ ہر روز امید لگا کر جینا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ 🖤🥀 #kamosh_dil68 #sad #foryouu