@msinfo1: سہ روزہ ختمِ نبوت کورس کا دوسرا دن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر آج سہ روزہ ختمِ نبوت کورس کے دوسرے دن حضرت مولانا مفتی محمد ندیم صاحب نے حجیت کے اہم موضوع پر خصوصی درس دیا۔ اس موقع پر مختلف مدارس، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور علمی استفادہ حاصل کیا۔ الحمدللہ! کل کورس کا آخری دن ہوگا، جس میں مزید اہم علمی نشستیں منعقد ہوں گی، ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے ہماری کوششوں کو کامیاب فرمائے۔ آمین۔