ان وقت کے فرعونوں اور ظالم حکمرانوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ہمارے پاس یہ اقتدار ہمیشہ رہنے والا ہے اور کوئی ہم سے ہماری یہ کرسی نہیں چھین سکتا لیکن ان لوگوں کو شاید یہ بات بھول چکی تھی کہ ایک اللہ وحدہ لا شریک ہے جو ساری کائنات کا رب ہے وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے تو ظالم یقینا ذلیل ہوتے ہیں جو عوام پر بربریت اور ظلم کرتے ہیں اور انتشار پھیلاتے ہیں اور ناحق مظلوموں کا خون بہاتے ہیں اور اپنی قوم کے مزدوروں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کرتے ہیں ان ظالموں کی پکڑ جو ہے وہ اللہ عنقریب کرنے والا ہے اور اللہ کی پکڑ بڑی شدید ہے انشاءاللہ جلد یا بدیر یہ اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ان کی کرسی انشاءاللہ بن سے چھننے والی ہے اور عنقریب ان کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا ان کو جواب دینا پڑے گا جو انہوں نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا تھا اب ان حکومتی نمائندوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور انشاءاللہ مظلوم کے ساتھ پورا پورا انصاف ہوگا جو ظلم انہوں نے کیا ہے اس کا پورا پورا بدلہ ان سے لیا جائے گا اور عنقریب یہ جیل کی سلاخوں میں ہوں گے اور اللہ کی پکڑ میں ہوں گے اور اللہ ان سے کھڑا احتساب کرے گا