@raihamza718: تمہاری چند دن کی محبت کا اثر شاید اتنا گہرا تھا کہ تمہارے جانے کے بعد بھی میرے دل سے تمہارے لیے بددعا نہیں نکلی۔ حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ دن میں پانچ بار میرا سر اس رب کے آگے جھکتا ہے جس کے سامنے دلوں کے سارے دکھ بیان کیے جا سکتے ہیں۔ میں چاہتا تو ہر سجدے میں تمہارا ذکر کر کے اپنے ٹوٹے ہوئے دل کا حساب مانگ لیتا، چاہتا تو اپنے آنسوؤں کو گواہ بنا کر تمہاری بے وفائی کی فریاد کر دیتا۔ مگر نہ جانے کیوں جب بھی ہاتھ دعا کے لیے اٹھتے ہیں زبان خاموش ہو جاتی ہے اور دل صرف اتنا کہتا ہے کہ یا اللہ… اسے خوش رکھنا۔ شاید یہی سچی محبت کی آخری حد ہوتی ہے کہ انسان ٹوٹ کر بھی اپنے محبوب کے لیے بددعا نہیں کر سکتا ۔ تم نے تو چند دن محبت کر کے چھوڑ دیا مگر میں آج بھی اللہ سے روز ملاقات کر کے بھی تمہارے لیے بددعا نہیں مانگ سکا۔ #creatorsearchinsight #fvpシ #1millionviews #urdupoetry #growmyaccount